iqbal poems for childrens in urdu | jugnu poem by Allama iqbal

Iqbal poems for children

Allama Iqbal poems for children in urdu

پَروانہ اور جُگنو

پروانہ
پروانے کی منزل سے بہت دُور ہے جُگنو
کیوں آتشِ بے سوز پہ مغرور ہے جگنو

جگنو
اللّہ کا سَو شُکر کہ پروانہ نہیں مَیں
دریُوزہ گِر آتشِ بیگانہ نہیں مَیں

read Allama iqbal poem  shaheen jhapatna palatna poem in urdu

Jugnu poem by Allama Iqbal

jugnu poem by Allama Iqbal

جگنو

جُگنو کی روشنی ہے کاشانۂ چمن میں
یا شمع جل رہی ہے پُھولوں کی انجمن میں
آیا ہے آسماں سے اُڑ کر کوئ ستاری
یا جان پڑ گئ ہے مہتاب کی کرن میں
یا شب کی سلطنت میں دن کا سفیر آیا
غربت میں آکے چمکا ، گمنام تھا وطن میں
تُکمہ کوئ گرا ہے مہتاب کی قبا کا
زرّہ ہے یا نمایاں سورج کا پیرہن میں

iqbal poems for childrens

حُسنِ قدیم کی یہ پوشیدہ اک جھلک تھی
لے آئ جس کو قُدرت خَلوت سے انجمن میں
چھوٹے سے چاند میں ہے ظُلمت بھی روشنی بھی
نکلا کبھی گہن سے ، آیا کبھی گہن میں
پروانہ اک پتنگا ، جُگنو بھی اک پتنگا
وہ روشنی کا طالب ، یہ روشنی سراپا
ہر چیز کو جہاں میں قدرت نے دلبری دی
پروانے کو تپش دی ، جُگنو کو روشنی دی
رنگیں نوا بنایا مُرغانِ بے زباں کو

Read Allama Iqbal poem iblees ki majlis e shoora

iqbal poetry for kids

گُل کو زباں دے کر تعلیمِ خامشی دی
نظّارہ شفَق کی خوبی زوال میں تھی
چمکا کے اس پری کو تھوڈی سی زندگی دی
رنگیں کِیا سحَر کی بانکی دُلھن کی صورت
پہنا کے لال جوڈا شبنم کی آرسی دی
سایہ دیا شجر کو ، پرواز دی ہوا کو
پانی کو دی روانی ، موجوں کو بے کلی دی
یہ امتیاز لیکن اک بات ہے ہماری
جُگنو کادن وہی ہے جو رات ہے ہماری
حسنِ ازل سے پیدا ہر چیز میں جھلک ہے
انساں میں وہ سخن ہے ، غُنچے میں وہ چٹک ہے
یہ چاند آسماں کا شاعر کا دل ہے گویا

iqbal poems for childrens

Read Allama Iqbal love poetry in urdu

واں چاندنی ہے جو کچھ ، یاں درد کی کسک ہے
اندازِ گفتگو نے دھوکے دیے ہیں ورنہ
نغمہ ہے بُوۓ بُلبل ، بُو پھُول کی چہک ہے
کثرت میں ہو گیا ہے وحدت کا راز مخفی
جُگنو میں وہ چمک ہے ، وہ پھول میں مہک ہے
یہ اختلاف پھر کیوں ہنگاموں کا محل ہو
ہر شے میں جبکہ پنہاں خاموشیِ ازل ہو

Read More about Allama iqbal famous book bang e Dara

allamaiqbal

I am Sabraiz, WordPress and SEO Expert. I love Allama Iqbal's poems, ghazals, and Poetry. You can message me through the contact us page for any query. I would love to answer it!

You may also like...

2 Responses

  1. Hii, thanks for sharing the info, can i do blog commenting in all these sites or need to do only on those places whioch is related with the industry.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *