Jhapatna palatna Shaheen ghazal

jhapatna palatna sheheen ghazal by Allama Iqbal

Allama Iqbal ghazals in urdu

شاہیں

کیا میں نے اُس خاک داں سے کنارا
جہاں رزق کا نام ہے آب و دانہ
بیاباں کی خلوت خوش آتی ہے مجھ کو
ازل سے ہے فطرت مری راہبانہ
نہ بادِ بہاری ، نہ گل چیں ، نہ بلبل
نہ بیماریِ نغمۂ عاشقانی

jhapatna palatna shaheen ghazal by Allama iqbal in urdu

خیابانیوں سے ہے پرہیز لازم
ادائیں ہیں ان کی بہت دلبرانہ
ہواۓ بیاباں سے ہوتی ہے کاری
جواں مرد کی ضربتِ غازیانہ
حمام و کبوتر کا بھوکا نہیں میں
کہ ہے زندگی باز کی زاہدانہ
جھپٹنا ، پلٹنا ، پلٹ کر جھپٹنا
لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ
پرندوں کی دنیا کا درویش ہوں میں
کہ شاہیں بناتا نہیں آشیانہ

Read Allama Iqbal khudi in urdu

Allama Iqbal ghazal Laahu

لہو
اگر لہُو ہے بدن میں تو خوف ہے نہ حراس
اگر لہو ہے بدن میں تو دل ہے بے وسواس
جسے مِلا یہ متاعِ گراں بہا، اُس کو
نہ سیم و زر سے محبت ہے ، نہ غمِ افلاس

Parwaz ghazal by Iqbal

پرواز
کہا درخت نے اک روز مُرغِ صحرا سے
سِتم پہ غم کدۂ رنگ و بو کی ہے بُنیاد
خدا مجھے بھی اگر بال و پر عطا کرتا
شَگُفتہ اور بھی ہوتا یہ عالمِ ایجاد
دیا جواب اُسے خوب مُرغِ صحرا نے
غضِب ہے ، داد کو سمجھا ہُوا ہے تُو بیداد!
جہاں میں لذّتِ پرواز حق نہیں اُس کو
وجود جس کا نہیں جزبِ خاک سے آزاد

Read Allama Iqbal Educational poetry about students

Sheikh Maktib sy ghazal by Iqbal

شیخ مکتب سے
شیخِ مکتب ہے اک عمارت گر
جس کی صنعت ہے رُوح انسانی
نُکتۂ دلپزیر تیرے لیے
کہہ گیا ہے حکیم قا آنی
” پیشِ خورشید بر مکش دیوار
خواہی ار صحنِ خانہ نورانی “

Read Allama Iqbal book baal e jibraeil

if you like this article please subscribe our yourube channel and watch Allama Iqbal poems , ghazals and poetry in urdu with translation

 

Published by allamaiqbal

I am Sabraiz, WordPress and SEO Expert. I love Allama Iqbal's poems, ghazals, and Poetry. You can message me through the contact us page for any query. I would love to answer it!

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *